Latest News

مظفرنگر میں مذہب اسلام کے خلاف ویڈیو وائرل کرنے والے شر پسندوں کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر پولیس نے دو نوجوانوں کو مذہب اسلام مخالف تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، چند روز قبل تین نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کی تھی، جس میں نوجوان اسلام کے خلاف نازیبا کلمات کرتے نظر آئے تھے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان نابالغ ہیں۔
کچھ روز قبل مظفر نگر میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس میں ریل بناتے ہوئے تین نوجوانوں کو مذہب اسلام کے خلاف نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی۔ پولیس انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو پولیس نے اگرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی دیہات اتل کمار سریواستو نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل ویڈیو میں کچھ نوجوان مذہب مخالف تبصرے کر رہے ہیں۔ تھانہ انچارج پرم ویر سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے سماج میں دشمنی اور نفرت پھیلانے کے الزام میں 3 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں نابالغ ہیں، جنہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر