Latest News

سیما۔حیدر گرل فرینڈ ہے یاجاسوس ابھی اسکا فیصلہ ہونا باقی ہے لیکن سنسنی خیز خبر یہ ہے کہ سیما جلد ہی ماں بننے والی ہے، شادی کوہوئے چار ماہ اور پانچ ماہ کی حاملہ۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
چار بچوں کے ساتھ پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت آنے والی سیما حیدر جلد ہی دوبارہ ماں بن سکتی ہے سیما حیدر کے پانچویں بار حاملہ ہونے کے چرچے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیما حیدر پانچ ماہ کی حاملہ ہے جبکہ شادی کو چار ماہ ہوئے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ سیما اور سچن کی ملاقات نیپال میں مارچ میں ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دوران ان کی شادی ہوئی اور ایک ہفتہ تک ہوٹل میں ساتھ رہے۔
سیما کے پہلے شوہر غلام حیدر سے تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ ربوپورہ میں یہ چرچا ہے کہ سیما حیدر پانچ ماہ کی حاملہ ہے اور سچن کا بچہ ان کے پیٹ میں پروان چڑھ رہا ہے۔ کچھ دن پہلے سچن مینا سیما کو میڈیکل چیک اپ کے لئے لے گیا تھا۔ دراصل سیما حیدر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے لئے اب تک حل طلب سوالات کی معمہ بنی ہوئی ہے۔ سیما سچی گرل فرینڈ ہے یا جاسوس، اس کے بارے میں ابھی تک کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ تاہم سیما حیدر کے بارے میں جو چونکا دینے والے دعوے کیے جا رہے ہیں وہ واقعی حیران کن ہیں۔

 چند روز قبل سیما حیدر نے اپنے وکیل ڈاکٹر اے پی سنگھ کے ذریعے صدر دروپدی مرمو کے پاس رحم کی درخواست دائر کرتے ہوئے ہندوستانی شہریت کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں سیما نے سچن مینا سے شادی کرکے ہندوستان میں رہنے کی اجازت دینے کے بعد ہندوستانی شہریت مانگی ہے۔ درخواست کے ساتھ داخل کیے گئے حلف نامے میں اس نے اپنا پورا نام سیما حیدر کے بجائے سیما مینا لکھا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی بھیجی ہیں۔ سیما کے وکیل ڈاکٹر اے پی سنگھ کے مطابق سیما نے نیپال میں گریٹر نوئیڈا کے سچن مینا سے شادی کی تھی، اس لیے اب وہ بھارت کی بہو ہیں۔ اسی بنیاد پر سیما ہندوستانی شہریت چاہتی ہیں۔
واضح ہو کہ 13 مئی کو پاکستان کے صوبہ سندھ کی رہائشی سیما حیدر اپنے چار بچوں کے ہمراہ نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھی سیما حیدر کو 4 جولائی کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بھارتی بوائے فرینڈ سچن مینا کو ایک غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں کو مقامی عدالت نے 7 جولائی کو ضمانت دی تھی اور وہ اپنے چار بچوں کے ساتھ ربو پورہ علاقے میں ایک مکان میں رہ رہے ہیں۔ سیما نے کہا ہے کہ وہ پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر