تھانہ کھتولی کی جمشید کالونی کے مکینوں نے ایک بڑی اہم مثال قائم کی ہے جنہوں نے شہر میں مرزا ملتانی ویلفیئر سوسائٹی کے بینر تلے منعقد ہونے والے، برادری کی ایک ہونہار بیٹی کو نیٹ امتحان میں اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے پر 51000 روپے کی رقم اور توصیفی سند سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ںقابل ذکر ہے کہ کھتولی میں مرزا ملتانی ویلفیئر سوسائٹی وقتاً فوقتاً اپنی شناخت اور صلاحیتوں کو برادرانہ اسٹیج پر لانے کی کوشش کرتی رہتی ہے، جس کا نیٹ ورک کئی اضلاع اور کئی ریاستوں سے جڑا ہوا ہے، جس کا آغاز کھتولی سے ہوا ہے کھتولی کوتوال مکیش کمار نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور کمیٹی کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر بیٹی کو انعام سے نوازا گیا۔
0 Comments