Latest News

اپنی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور اپنے اسکول کالج قائم کریں، کھتولی میں منعقدہ 'قریش کانفرنس' میں ڈاکٹر امیر اعظم قریشی کا اظہار خیال

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
دھلی کی معروف تنظیم، قریش کانفرنس، کا ایک وفد کھتولی میں محلہ لعل محمد میں واقع مشن تعلیم کے کنوینر محمد آباد قریشی کی رہائش گاہ پر پہنچا جہاں محمد صادق قریشی کے NEET میں کوالیفائی کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے قریش کانفرنس نے ایم بی بی ایس کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے 30,000 روپے کا چیک دیا اور اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر قریش کانفرنس کے قومی صدر صنوبر قریشی ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بچہ یہ سوچ کر پڑھائی نہ چھوڑے کہ پڑھائی کے بعد ملازمت تو ملتی نہیں ہے بلکہ یہ سوچ کر پڑھنا چاہیے کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد کاروبار کے بہتر مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حصول علم کے بغیر صحت مند معاشرے کی تشکیل کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے 
 قریش کانفرنس کے جنرل سکریٹری سلیم احمد قریشی نے کہا کہ قریش برادری کے لوگوں کا زیادہ تر پیسہ شادیوں میں فضول خرچ ہو رہا ہے انہوں فضول اسراف سے بچنے کی تاکید کرتے ہوئے اور اس رقم کو تعلیم پر خرچ کرنے پر زور دیا 
جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسرار قریشی نے کہا کہ ہمارا معاشرا جہیز جیسی لعنت کا شکار جس سے اجتناب ضروری ہے اور اس بیماری سے بچنے کےلئے، برادرای کے معززین کو آگے آنا چاہیے اور سنت نبوی پر عمل پیراں ہوتے ہوئے نکاح کو آسان بنانا چاہیے اور بغیر جہیز کے نکاح کرنا چاہیے۔
 ڈاکٹر محمد امیر اعظم قریشی نے تعلیم نسواں پر زور دیتے ہوئے کہا قریش برادری میں لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دی جائے کیونکہ ایک لڑکی کے تعلیم یافتہ ہونے سے ایک کنبہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے اسلئے ضروری ہے کہ اپنی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے اور اپنے اسکول کالجز کا قیام عمل میں لایا جائے 
 ڈگری کالج کورس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کرتے ہوئے ڈاکٹر وکیل احمد قریشی نے کہا کہ 20 یونیورسٹیوں میں 1000 کے قریب سیٹیں ہیں جن میں معاشرے کے لڑکے اور لڑکیوں کو مفت داخلہ دیا جا سکتا ہے، معاشرے کے بچے معاشی تنگ حالی کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے ہیں اس کے لئے مناسب اقدام کی ضرورت ہے بعد ازاں وفد کھتولی علاقے کے دیگر مواضعات کے لئے روانہ ہوگیا اختتام پر مشن تعلیم کے کنوینر محمد آباد قریشی نے پر تکلف ضیافت کے ساتھ اظہار تشکر کیا 
پروگرام میں چوہدری بابو قریشی، ڈاکٹر شاہنواز، حافظ عزیز الرحمن محمد صابر قریشی رحیم الدین ٹھیکیدار، سی اے ضیا قریشی، نوید قریشی، مولانا شاہ نظر قریشی، ڈاکٹر۔محمدا انجم امیر قریشی، مہر الٰہی قریشی، آس محمد قریشی، محمد شاداب قریشی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر