نئی دہلی: ریلوے نے دہلی کی دو بڑی مساجد بنگالی مارکیٹ مسجد اور تکیہ ببر شاہ کو نوٹس دے کر 15 دن کے اندر ہٹانے کو کہا ہے ورنہ وہ خود آکر مساجد کو ہٹا دیں گے۔ مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ سینکڑوں سال پرانی مسجدیں ہیں۔ ریلوے کہہ رہی ہے کہ یہ ان کی زمین پر بنی ہے۔
ریلوے نے دہلی کی دو بڑی مساجد بنگالی مارکیٹ اور آئی ٹی او میں واقع تکیہ ببر شاہ کو نوٹس دیا ہے۔ نوٹس میں ریلوے نے دونوں مساجد کی انتظامیہ سے 15 دن میں تجاوزات ہٹانے کا کہا ہے۔ بصورت دیگر کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے۔ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ 15 دن میں تجاوزات ہٹائیں ورنہ ہم آکر ہٹا دیں گے۔ دوسری جانب مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ سینکڑوں سال پرانا ہے۔ لیکن ریلوے کہہ رہا ہے کہ یہ ان کی زمین پر بنایا گیا ہے۔
یہ نوٹس ناردرن ریلوے انتظامیہ نے جاری کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے- ریلوے کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ آپ اس نوٹس کے 15 دنوں کے اندر ریلوے کی زمین پر تعمیر شدہ غیر مجاز عمارت/مندر/مسجد/مزار کو رضاکارانہ طور پر ہٹا دیں، بصورت دیگر ریلوے انتظامیہ کارروائی کرے گی۔ ریلوے ایکٹ کی شق کے مطابق ناجائز تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔ اس عمل میں ہونے والے کسی بھی نقصان کے لیے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔ ریلوے انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔
مسجد تکیہ ببر شاہ کے سیکرٹری عبدالغفار کے مطابق یہ مسجد تقریباً 400 سال پرانی ہے۔ ریلوے نے اس مسجد کے ساتھ بنے ایم سی ڈی کے ملیریا آفس کو خالی کرنے کا نوٹس بھی دیا ہے۔ نوٹس یہاں چسپاں کر دیا گیا ہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments