شاملی ضلع میں گاؤں کے دو نوجوانوں پر متاثرہ کی عصمت دری کے بعد اسے زہر دینے کا الزام ہے۔ الزام ہے کہ زہر کھانے کے بعد نابالغ کی حالت بگڑ گئی اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران متاثرہ کی موت ہوگئی۔ معاملے کی شکایت کرتے ہوئے متاثرہ کے اہل خانہ نے گاؤں کے ہی دو نوجوانوں کے خلاف شکایت کی ہے۔
معاملہ جھنجھنا تھانہ علاقہ کے گاؤں بھدی کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ لڑکی پڑوسی گاؤں چوسانہ سے ٹیلرنگ سیکھ کر گھر لوٹ رہی تھی اس دوران گھات میں بیٹھے دو نوجوانوں نے اس پر قابو پالیا اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ الزام ہے کہ متاثرہ لڑکی سے زیادتی کے بعد دونوں ملزمان نے اسے زہر دے دیا جس سے لڑکی کی حالت بگڑنے لگی۔ اطلاع پر لواحقین پہنچ گئے اور متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ نابالغ کی موت کے بعد خاندان میں افراتفری مچ گئی اور پورے معاملے کی پولیس سے شکایت کی گئی۔ جس پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم آکاش کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
0 Comments