مظفر نگر پولیس نے ایک نوجوان سے بد فعلی کرنے والے دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار دونوں بدمعاش نوجوان کو ایک سال سے ہراساں کر رہے تھے۔ شکایت پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے چالان کردیا ہے۔
متاثرہ کے والد نے اس معاملے کی شکایت چرتھاول پولیس سے کی تھی۔ سی او صدر یتیندر ناگر نے بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات کے بعد کارروائی کی اور دونوں بدمعاشوں کو گیانا ماجرا روڈن کینال ٹریک سے پکڑ لیا ہے گرفتار کیے گئے بدمعاشوں میں سنجیو ولد مہک سنگھ اور راجو عرف راجکمار ولد ایشور سنگھ، گاؤں گیانا ماجرا روڈن، تھانہ چرتھاول کے رہائشی ہیں۔ پولس نے دونوں ملزموں کو جیل بھیج دیا ہے۔
0 Comments