Latest News

سڑک حادثے میں دو دوستوں کی درد ناک موت، کنبوں میں مچا کہرام۔


مظفر نگر:  عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے منصورپور تھانہ علاقے میں نیشنل ہائی وے-58 پر آج صبح ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ دوسری جانب واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی اور سڑک بلاک کردی جسے پولیس کے سمجھانے پر کھول دیا۔ 
واضح ہوکہ گاؤں جوہرہ کے رہنے والے دیپک اور شیکھر مہندرا ایجنسی کے قریب سڑک عبور کر رہے تھے۔ اسی دوران مظفر نگر سے منصور پور کی طرف آ رہے بجری سے بھرے ٹرک نے بائک سوار دوستوں کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دونوں طالب علم گرمیوں کی چھٹیوں میں مظفر نگر کی ایک فیکٹری میں کام کر رہے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر