Latest News

کیرانہ میں سڑک پر نماز ادا کرنے کے الزام میں ۱۵۰۰ نمازیوں کے خلاف مقدمہ درج۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
کیرانہ میں پولیس و انتظامیہ نے عیدالاضحی کے دن عیدگاہ میدان کے سامنے سڑک پر نماز ادا کرنے پر 1500 نامعلوم نمازیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے
گزشتہ جمعرات کو عیدالاضحی کی نماز شہر کے رامدا روڈ پر واقع عیدگاہ میدان میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ گراؤنڈ میں جگہ کی کمی کی وجہ سے ہزاروں لوگوں نے سڑک پر نماز ادا کی، پولیس نے سڑک پر نماز پڑھنے پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
  قصبہ کے امام گیٹ چوکی انچارج ایس آئی کلدیپ سنگھ نے عیدگاہ گیٹ کے سامنے سڑک پر نماز پڑھنے پر 1500 نامعلوم افراد کے خلاف کوتوالی میں دفعہ 283، 188 اور 341 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر