Latest News

مظفرنگر ضلع میں دو مسلم کاونڈیوں کا کیا جارہا ہے جابجا استقبال۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے موضع پور بالیان ساکن مسلم روزو (50) کاونڈ لیکر منگل کو منصور پور پہنچا۔ جسکا سروس کیمپ میں کاونڈیوں نے روزو کا شاندار استقبال کیا۔ روزو نے بتاتا ہے کہ اس کی بیوی کا انتقال ہو گیا ہے، بیٹا بیرون ملک رہتا ہے اور وہ اپنے گاؤں میں خوش ہے۔ اسے شیو پر یقین ہے، اسی لیے وہ پچھلے چار برس سے کاونڈ لا رہاہے کیونکہ انسان کو راہ راست پر چلنا چاہیے۔
ادھر فیض محمد، جو اصل میں کھتولی کے موضع کڈھلی ساکن ہے جوکہ فی الحال میرٹھ میں مقیم ہے جسکا سکھیڈا اور کھتولی کے کیمپوں میں خیر مقدم کیا گیا۔ فیض نے بتایا کہ اس نے 2011 میں اپنا مذہب تبدیل کر کے اپنا نام شنکر رکھ لیا تھا۔ وہ شیو کا عقیدت مند ہے۔ وہ پچھلے آٹھ برس سے کاونڈ یاترا کا حصہ ہے گھر والوں نے اسے چھوڑ دیا، لیکن وہ شیو کے راستے سے نہیں ہٹا۔ میرٹھ میں، وہ ستیندر سینی کے ساتھ رہ کر زندہ ہے۔ واضح ہوکہ کاونڈ روٹ پورقاضی سے لے کر بڈھانہ، کھتولی، شاہ پور، سانجھک، تولی اور بگھرا تک مسلمان کاونڈیوں کی مہمان نوازی میں مصروف ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر