اترپردیش کے مظفر نگر کے ایم پی اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان نے یکساں سول کوڈ کے فروغ کے لیے منگل کو ہریدوار سے کاونڑاٹھائی ہے مرکزی وزیر مملکت نے ہریدوار، روڑکی میں چھوٹی میٹنگیں کرنے کے بعد 14 جولائی کو مظفر نگر شیو چوک پہنچیں گے۔ مویشی ماہی پروری اور ڈیری محکمہ کے مرکزی وزیر مملکت اور مقامی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجیو بالیان نے حال ہی میں ملک اور ضلع کے لوگوں کی خوشحالی اور ان کی خواہشات کی تکمیل کے لئے کاونڑ لانے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ کاونڑر یاترا کے دوران وہ یکساں سول کوڈ کا پرچار کریں گے۔ دہرادون سے ہریدوار پہنچنے والے ڈاکٹر سنجیو بالیان نے منگل کی صبح ہریدوار ہر کی پوڑی میں گنگا میں ڈبکی لگا کر کاونڑ اٹھائی اور انہوں نے بتایا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھولے سے دعا کر رہے ہیں۔ اسی خیال کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ کاونڈ لے کر آرہے ہیں۔ یاترا کے دوران یکساں سول کوڈ اور مودی حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔اور شیو کے بھکتوں کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ 13 جولائی کو یہاں سے ان کا سفر صبح 6 بجے شروع ہوگا اور وہ صبح 10 بجے ایس بی این ڈگری کالج پورقاضی بائی پاس پر اتراکھنڈ-یو پی سرحد میں داخل ہوں گے۔ یہاں شیو بھکتوں سے ملنے کا پروگرام ہے۔ ان کا قافلہ شام 4 بجے روانہ ہو گا۔ وہ رات 8 بجے رات کے آرام کے لیے ہیریٹیج ریسورٹ بارلا میں قیام کریں گے۔ 14 جولائی کو صبح 6 بجے مرکزی وزیر مملکت کنور یاترا کو آگے بڑھاتے ہوئے صبح 10 بجے مظفر نگر فارمیسی کالج، رام پور تیراہہ پہنچیں گے۔ اسی دن رات 8:00 بجے مظفرنگر شیو چوک پہنچیں گے۔
0 Comments