Latest News

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی موت پر لوک سبھا میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

نئی دہلی:  پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز کے موقع پر آج لوک سبھا میں دو موجودہ ارکان پارلیمنٹ رتن لال کٹاریہ اور ب سریش نارائن دھنور کر اور عتیق احمد سمیت 11  سابق ارکان پارلیمنٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم بر لانے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی دو موجودہ ارکان اور گیارہ سابق ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امبالا پارلیمانی حلقہ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ رتن لال کٹاریہ (71) کا 18 مئی کو چنڈی گڑھ میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ کئی کمیٹیوں کے ممبر تھے۔ وہ ہریانہ قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بالو بھاؤ عرف سریش نارائن دھنور کر مہاراشٹر کے چندر پور پارلیمانی حلقہ سے موجودہ لوک سبھا ممبر تھے۔ ان کا انتقال 30 مئی کو گرو گرام میں 48 سال کی عمر میں ہوا۔
پولیس تحویل میں مارے گئے عتیق احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ عتیق احمد اترپردیش کے پھول پور پارلیمانی حلقہ سے 14ویں لوک سبھا کے رکن تھے۔عتیق احمد ریلوے کی کمیٹی کے رکن تھے۔ اس سے پہلے وہ اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ عتیق احمد کا انتقال 15 اپریل 2023 کو 60 سال کی عمر میں پریاگ راج میں ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر