Latest News

دہلی میں سلمان کو چاقوؤں سے گود کر مار ڈالا، لڑکی سے دوستی کا شاخسانہ۔

نئی دہلی: ساکشی قتل کیس کی طرح دہلی کے جعفرآباد علاقے میں ایک اور قتل ہوا ہے۔ لیکن اس بار یہ قتل سلمان نامی لڑکے کا ہوا ہے۔ لڑکے کی عمر صرف 25 سال تھی۔ جب وہ موٹر سائیکل پر کہیں جا رہا تھا تو ایک باپ بیٹے نے اسے روکا اور چاقو کے وار کر دیے جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
یہ معاملہ 17 جولائی کی شام 5.15 بجے کا بتایا جا رہا ہے اور یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول سلمان کی ایک لڑکی سے دوستی تھی جس کی لڑکی کے گھر والوں نے مخالفت کی۔ پیر کی شام لڑکی کے والد منظور اور بھائی محسن نے سلمان پر چاقو سے حملہ کیا۔ ایک خبر میں یہ بھی بتایا گیا کہ لڑکی کا نابالغ بھائی اس واردات میں ملوث ہے، بہرحال حملہ آور لڑکی کے والد منظور اور بھائی محسن فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

روزنامہ خبریں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر