Latest News

دیوبند علاقہ میں فرضی پاسپورٹ اور فرضی ویزہ کے ساتھ غیر ملکی سفر کرنے والا شاطر نوجوان سچن گرفتار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
بڑگاﺅں پولیس نے ایک شاطر نوجوان کو فرضی پاسپورٹ اور فرضی ویزہ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک شاطر مجرم سچن ولد راج کمار کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے فرضی پاسپورٹ اور ویزہ برآمد ہوا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پوچھ تاچھ کے دوران سچن کے پاس سے فرضی پاسپورٹ کے علاوہ دیگر دستاویزات بھی برآمد کئے ہیں۔ سچن نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ وہ فرضی پاسپورٹ اور ویزہ سے 8ماہ تک سنگاپور رہ کر آیا ہے ، اپنے سنگاپور کے قیام کے دوران سچن نے بلڈنگ سروس مینجمینٹ کا کورس کیا ہے ، مذکورہ کورس مکمل کرنے کے بعد سچن چند روز قبل اپنے گھر واپس آیا تھا ، تفتیش کے دوران سچن نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے بھائی گوتم کے دستاویزات اسکین کرکے فرضی پاسپورٹ تیار کراکر ویزہ حاصل کیا تھا۔ اس سلسلہ میں فرضی پاسپورٹ کا راز فاش ہونے کے بعد بڑگاﺅں تھانہ پولیس نے سچن کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر