مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
سردھنا روڈ پر بنولی سردھنا کے مقام پر زمین پر پڑے دو معصوم بچوں کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کوئی بچے لینے نہیں آیا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ بچوں کے رونے کی آواز سن کر وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔
موقع پر موجود خواتین بچوں کو اپنے ساتھ لے گئیں۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں معصوم بچوں کی ماں اور اہل خانہ کے بارے میں جاننے کی کوشش شروع کر دی۔ آخر کار پولیس چار بچوں کی معذور ماں کو بچوں تک لانے میں کامیاب ہو گئی۔
جانکاری کے مطابق پیر کو سردھنا بلاک آفس کے احاطے میں دو بچے زمین پر روتے ہوئے پائے گئےپولس دو گھنٹے بعد ۔بچوں کی ماں کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی
بتایا گیاہے کہ شاملی کے بادسو تھانہ کاندھلا کی آرتی غلط بس میں بیٹھ کر سردھنا پہنچی تھی۔ اسے ذہنی مریض بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اہل خانہ کو بلاکر ان کے حوالے کر دیا۔
0 Comments