ہفتے کے روز مغربی بنگال میں اہم پنچایتی انتخابات میں پولنگ کے عمل کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد کی اطلاعات آئی ہیں جن کے مطابق ملمبینہ طور پر کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ تشدد کی مزید اطلاعات موصول ہوئی ہیں بی جے پی نے اپنے ٹوئٹ میں 17ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے واضح ہو یہ الیکشن مرکزی فورسز کی نگرانی میں ہورہے ہیں ۔
پولنگ بوتھوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اطلاعات کے مطابق کئی جگہوں پر بیلٹ پیپرز کو آگ لگا دی -سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولنگ بوتھ میں بیلٹ بکس لوٹے جا رہے ہیں اور فائرنگ ہو رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں ایک دھماکے میں دو بچے زخمی ہوئے جو اس وقت ہوا جب انہوں نے سڑک کے کنارے سے ایک خام بم کو گیند سمجھ کر اٹھایا۔
دریاں اثنا بی جے پی اور کانگریس نے تشدد کے لیے ممتا بنرجی کی حکمراں ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ بی جے پی نے یہ بھی الزام لگایا کہ مرنے والوں کی تعداد 15 ہے، حالانکہ کسی سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی۔
0 Comments