Latest News

بجلی کنکشن جوڑنے پر دلت نوجوان کو بری طرح مارا اور چپل چٹوائے، کان پکڑوا کر اٹھک بیٹھک لگا کر منگوائی معافی۔

اتر پردیش سون بھدرا میں، ایک دبنگ لائن مین نے پہلے ایک دلت نوجوان کو بری طرح مارا اور پھر اسے چپل چاٹنے پر مجبور کیا۔ متاثرہ نے اس کی شکایت شاہ گنج تھانہ علاقے میں کی ہے، جہاں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ یوپی کے ڈی جی پی نے بھی پورے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
معلومات کے مطابق رابرٹس گنج کے بہور گاؤں کا رہنے والا راجندر دو دن پہلے شاہ گنج تھانہ علاقہ کے بلدیہ گاؤں میں اپنے نانا کے پاس گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چند روز قبل علاقے کے لائن مین نے اس کے ماموں سمیت دیگر گھروں کا بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا تھا۔
وہاں پہنچ کر جب اسے (راجندر) کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے منقطع کنکشن جوڑ دیا۔ اس کے علاوہ، مبینہ طور پر گاؤں کے کچھ لوگوں نے بھی اس سے بجلی کا کنکشن جڑایے۔
بتایا جاتا ہے کہ شاہ گنج پاور سب اسٹیشن پر تعینات کنٹراکٹ لائن مین تیج بالی سنگھ پٹیل کو کسی کے ذریعے اس کی اطلاع ملی اور وہ اسی شام سیدھے بلدیہ گاؤں پہنچ گئے۔
متاثرہ کا الزام ہے کہ پہلے ملزم لائن مین نے اس کی زبردست پٹائی کی۔ اس کے بعد اسے چپل چاٹنے پر مجبور کیا اور لوگوں کے سامنے کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرا کر معافی منگوائی نیز مستقبل میں ایسا کرنے پر بدترین نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی۔ پورے واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔
متاثرہ نے بتایا کہ "ماما نے بجلی کا کنکشن دیکھنے کو کہا تھا۔ اسی دوران تیج بالی آ گئے اور پہلے ہمیں بری طرح مارا اور پھر تھوک دیا۔ ہم نے دو دن بعد شاہ گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس ہمارا طبی معائنے کرایا۔
ہفتہ (8 جولائی) کو جب اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوا تو ہلچل مچ گئی۔ شاہ گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج نے کہا کہ اس معاملے میں ایس سی-ایس ٹی ایکٹ سمیت آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
یوپی پولیس نے ٹویٹ کیا، "ڈی جی پی یوپی نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ڈی آئی جی رینج کو موقع پر جانے کی ہدایت کی ہے۔ ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔" ڈی جی پی نے سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔"
سی او گوراول امیت کمار کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آیا ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے پولس تحقیقات کر رہی ہے۔
ایکس ای این رابرٹس گنج الیکٹرسٹی اے کے چودھری نے اسے ایک غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی حرکت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اس معاملے میں جو بھی قانونی کارروائی ہوگی، وہ کی جائے گی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر