رامپور: ایس پی کے قد آور لیڈر محمد اعظم خان کو عدالت نے نفرت انگیز تقریر کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے اعظم خان کو دو سال قید اور ڈھائی ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اعظم خان عدالتی حراست میں ہیں۔
اعظم خان پر الزام تھا کہ انہوں نے 18 اپریل 2019 کو دھمورا گاؤں میں ایک جلسہ عام کے دوران آئینی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ اس کے بعد اے ڈی او کوآپریٹو انل چوہان نے اعظم خان کے خلاف شہزاد نگر میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
غور و خوض کے بعد پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی اور سماعت کے بعد ہفتہ کو اعظم خان کو نفرت انگیز تقاریر کیس میں مجرم قرار دیا گیا۔ اعظم خان اس وقت عدالتی حراست میں ہیں عدالت نے سزا کے سوال پر فریقین کے دلائل کوکو سنا اور پھرعدالت نے اعظم خان کو دو سال قید اور 2500 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
0 Comments