Latest News

مظفرنگر میں سڑک پر نمازکی ادائیگی، امام گرفتار، متعدد نمازیوں پر ایف آئی آر۔

اتر پردیش کے مظفر نگر میں مبینہ طور پر سڑک پر نماز پڑھے جانے کی ویڈیو گزشتہ روز تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ویڈیو گزشتہ جمعہ کے روز کی ہے جب نمازِ جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے اتوار کے روز جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مسجد کے باہر سڑک پر نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اس معاملے میں امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق مظفر نگر میں ایک مسجد کے باہر سڑک پر مبینہ طور پر جمعہ کی نماز پڑھی گئی تھی۔ اس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس معاملے میں ایک امام کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں تقریباً 25 لوگوں کو سڑک پر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر