دہلی : پاکستانی خاتون سیم حیدر کو یوپی پولیس کی ٹیم نے حراست میں لے لیا ہے۔ اس معاملہ میں سیکورٹی ایجنسیوں کے حرکت میں آنے کے بعد اب یوپی پولیس کی ٹیم نے سیما حیدر کو نوئیڈا سے حراست میں لے لیا ہے۔ معلومات کے مطابق پیر کو سادہ وردی میں آئی یوپی پولیس کی ٹیمیں سیما حیدر کو گھر سے لے کر گئیں۔ پولیس اہلکاروں نے پہلے دونوں اطراف سے سڑک کو بلاک کردیا اور پھر سیما حیدر کو باہر لے کر گئے۔
پولیس سیما حیدر کو کہاں لے کر گئی ہے، اس کی جانکاری نہیں ہے۔ لیکن پوچھ گچھ کے لئے لے جایا گیا ہے۔ گھر کے لوگ دروازہ بند کر چکے ہیں ۔ اس وقت کوئی کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔ دوسری طرف بتایا جا رہا ہے کہ یوپی کی اے ٹی ایس ٹیم مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ سیما کے پاکستان سے یوپی آنے اور اس کے رابطے کے بارے میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
نیوز۱۸کی خبر کے مطابق اس معاملے کی جانچ کر رہے نوئیڈا اور غازی آباد پولیس کمشنریٹ نے کئی اہم تفصیلات جاننے کے لئے یوپی اے ٹی ایس سے تکنیکی مدد طلب کی تھی۔ بتا دیں کہ یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم نے صرف سیما کو ہی حراست میں لیا ہے۔ اس کے بوائے فرینڈ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔
0 Comments