مظفر نگر: سمیر چودھری/عزیزالرحمٰن خاں۔
جمعیة علماءضلع مظفرنگرنے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پہل کی اور کمیونٹی کچن کے لیے کھانے پینے کی اشیاءفراہم کیں۔ قصبہ بڈھانہ کی ہنڈن ندی میں طغیانی کے باعث حلقہ دھوبیوں والی مسجد اور پل پار بستی میں پانی کی بڑھتی مقدار سے سیلاب کے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کو قصبہ کے ہی کستوربا گاندھی اسکول میں راحتی کیمپ بنا کر رکھا ہے۔ جہاں جمعیة علماءضلع مظفرنگر نے متاثرین کے لیے چاول، تیل، آٹا، چینی، سوجی، گھی، دالیں، مصالحہ جات اور سبزیاں وغیرہ نگر پنچایت بڈھانہ کے حوالے کیں۔ اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے نگر پنچایت چیئرمین نے اسے ایک اچھا قدم قرار دیا۔جمعیة ضلع مظفر نگر کے ضلع صدر مولانا قاسم قاسمی اور ضلع جنرل سکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے کہا کہ جمعیة ایسے وقت میں سب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ مولانا مکرم نے کہا کہ جمعیة علماءہند ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سب کو اس صورتحال سے جلد نجات مل جائے۔ جمعیةعلماءبڈھانہ کے شہرصدر حافظ شیردین نے کہا کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس میں سب کو مل جل کر رہنا چاہیے۔ جمعیة علماءہند کے ایک وفد نے سیلاب زدہ پناہ گاہوں اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔اس دوران پنچایت چیئرپرسن کے شوہرسبودھ تیاگی، اور بلاک بڈھانہ کے سابق پرمکھ ونود ملک، آر ایل ڈی لیڈر بلکیشور تیاگی ،سنیم پنوار وغیرہ نے جمعیة علماءہند کے اس اقدام کی ستائش کی۔ مفتی عبدالقادر قاسمی اور ضلع سیکرٹری و ضلعی میڈیا انچارج محمد آصف قریشی بڈھانوی نے تمام سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور پرانے پل وغیرہ اور پانی جمع ہونے والی جگہوں پر نہ جائیں اور احتیاط کریں۔ اس موقع پر ممبران گلفام خان، راشد قریشی، ابرار قریشی، اشرف قریشی، ساجد قریشی وغیرہ موجود تھے۔
0 Comments