نئی دہلی: دہلی کے مالویہ نگر میں جمعہ کو ایک جنونی نوجوان نے محض شادی سے انکار کرنے پر اپنی سگی خالہ زاد بہن کو قتل کردیا۔
اس واقعہ نے نہ صرف علاقہ بلکہ پورے دارالحکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔ نیز راجدھانے میں سلامتی کے نظام پر براہ راست سوالیہ نشان لگا دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم کی شناخت 28 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکی کی شناخت نرگس کے نام سے ہوئی ہے۔ عرفان نے پولیس کو بتایا کہ میں نے نرگس کو شادی کی پیشکش کی تھی لیکن اس نے انکار کر دیا، نرگس کے گھر والے اس کی مجھ سے شادی کرنے کو تیار نہیں تھے، اسی وجہ سے نرگس نے مجھ سے بات کرنا بھی بند کر دیا، میں اسے پارک لے گیا اور اس نے گفتگو کے دوران پھرشادی سے صاف انکار کردیا۔ملزم نی بتایا کہ اس نے بیگ سے لوہے کے راڈ نکالی اور پے درپے وار کیے جس سے نرگس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا-
ملزم عرفان کی والدہ اور نرگس کی والدہ حقیقی بہنیں ہیں -ملزم سنگم وہار کا رہنے والا ہے اور سوئگی میں ڈیلیوری بوائے کا کام کرتا ہے۔ خاص کام دھندہ نہ ہونے سے نرگس کے ما باب اس سے شادی نہیں کرنا چاہتے تھے-ملزم نے یہ بھی بتایا کہ نرگس کے شادی سے انکار کی وجہ سے اس کی شادی کہیں اور نہیں ہو سکی۔ ایسے میں وہ غصے میں تھا۔ تناؤ میں آکر اس نے نرگس کو قتل کردیا۔
بہرحال سماج میں محبت کے معاملات میں تشدد کی ذہنیت غالب آتی جاریی ہے جو بہت تشویشناک ہے.
0 Comments