Latest News

منی پور کے واقعات نے ملک کی شبیہ کو داغدار کیا ہے، ۲۰۲۴ میں بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا: اکھلیش یادو۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں.
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر وسابق وزیر اعلی اکھلیش یادو ایک شادی تقریب میں شرکت کے لئے میرٹھ کے سردھنہ کے گاؤں پانچلی بزرگ پہنچے۔ جہاں انہوں نے دولہا اور دلہن کو مبارکباد دی۔ بعد ازاں سابق وزیر اعلیٰ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اتحاد کے نام سے خوفزدہ ہے۔ کون نہیں چاہتا کہ انڈیا اتحاد جیتے۔
ہر کوئی چاہتا ہے کہ india جیتے۔ صرف بی جے پی اور آر ایس ایس نہیں چاہتے کہ انڈیا جیتے۔ بی جے پی 2014 میں آئی تھی اور، 2024 میں واپس چلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ منی پور کے شرمناک واقعے نے ملک کی شبیہ کو داغدار کیا ہے، اور منی پور جل رہا ہے لیکن وزیر اعظم بیرون ملک گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے منی پور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ملک میں بیٹی بچاؤ کے نعرے سے لوگ تکلیف اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لئے 2024 میں انڈیا اتحاد کی جیت ضروری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر