Latest News

عبادت گاہ ایکٹ کے خلاف فیصلہ دینے والے ججوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، کانگریس اقلیتی سیل نے چیف جسٹس کو بھیجا میمورنڈم۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں اتر پردیش کانگریس اقلیتی سیل کے صدر شاہنواز عالم اور مظفر نگر ضلع صدر کی ہدایت پر، نچلی عدالتوں کے ججوں کے خلاف کارروائی کرنے کے مطالبے کے حوالے سے جنہوں نے عبادت گاہوں کے ایکٹ 1991 کے خلاف فیصلہ دیا تھا، ڈی ایم مظفرنگر کے توسل سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نام دئیے گئے میمورنڈم میں چیف جسٹس سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ آئین اور قائم کردہ قوانین کے خلاف فیصلے دینے والے ججوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، تاکہ عدلیہ کی غیر جانبداری پر لوگوں کا اعتماد برقرار رہے۔ضلع صدر حکیم ظفر محمود کی قیادت میں میمورنڈم دینے والوں میں فرقان عباسی، محمد طاہر انصاری آنند پرکاش تیاگی ، ممنون انصاری ایڈووکیٹ پی سی سی، اقبال قریشی، فیض محمد خان ، دلشاد فرزانہ گلریز خان، نیر انصاری، دیویندر چندیل، پرویز عالم، علی محمد عباسی، محمد غفران، محمد شاہ رخ، محبوب، سلمان، نفیس، گلزار، رضوان، محسن، سہیل، مرسلین، ارشاد، شہزاد، عاص محمد، فرمان، ارمان، محبوب، دلشاد اور دیگر کانگریسی کارکنان موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر