Latest News

دہلی فساد: سابق کونسلر طاہر حسین کو پانچ الگ الگ مقدمات میں ہائی کورٹ سے ملی ضمانت۔

نئی دہلی:  دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو عام آدمی پارٹی ( اے اے پی ) کے سابق کونسلر طاہر حسین کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق پانچ الگ الگ مقدمات میں ضمانت دے دی۔
بار اینڈ بنچ کی رپورٹ کےمطابق جسٹس انیش دیال نے 20 اپریل کو فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد آج یہ حکم سنایا۔
تمام پانچ ایف آئی آر 
(80/2020، 91/2020، 92/2020، 117/2020 اور 120/2020)
دیال پور پولیس اسٹیشن میں درج کی گئیں۔ حسین کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے تحت قتل کی کوشش، فسادات، آگ لگا کر فساد اور مجرمانہ سازش سمیت کئی جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
حسین کی جانب سے سینئر وکیل سلمان خورشید پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے تمام شریک ملزمان کو ضمانت مل گئی ہے اور ان کا موکل واحد شخص ہے جو گزشتہ تین سال سے جیل میں ہے۔
خورشید نے دلیل دی کہ ابتدائی گواہوں کے بیانات میں حسین کا نام نہیں لیا گیا اور نہ ہی ان سے کوئی خاص کارروائیاں منسوب کی گئیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں حسین کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے، دہلی کی ایک ٹرائل کورٹ نے مشاہدہ کیا تھاکہ "وہاں [حسین کے گھر پر] جمع ہونے والے ہجوم کے ہر فرد نے اس مقصد کو حاصل کرنے میں حصہ لیا یعنی ہندوؤں کو نشانہ بنانا۔ اس طرح کی تیاریاں کی گئیں اور اس گھر کو ایک اڈے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، اس ہجوم کے طرز عمل کے ساتھ دیکھا گیا کہ وہ ایک واضح مقصد کے ساتھ ہندوؤں کو ہر ممکن طریقے سے نقصان پہنچانے کے لیے کام کر رہے تھے۔”
اس سال مارچ میں کڑکڑڈوما عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج پلستیہ پرماچل نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسر انکت شرما کی موت کے سلسلے میں حسین کے خلاف قتل کے الزامات طے کیے تھے، جس کی لاش 202 کے دہلی فسادات کے دوران ایک نالے سے ملی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر