Latest News

دیوبند علاقہ میں کچے مکان کے ملبے تلے دب کر خاتون کی موت، سہارنپور میں پانی میں ڈوب کر نابالغ لڑکا فوت، بارش کے باعث غریب شخص کا مکان زمیں بوس۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
گزشتہ کئی روز سے مسلسل ہورہی بارش کے دوران آج بدھ کے روزمحلہ سرائے پیرزادگان میں غریب مزدور نثار کا مکان گرِ گیا۔ غنیمت رہی کہ بارش کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، ورنہ بڑا حادثہ پیش آسکتاتھا۔ محلہ سرائے پیرزادگان میں واقع ٹیچر کالونی روڈ پر نثار احمد کا مکان ہے، ایک دن کی دھوپ کے بعدآج بدھ کے روز ہوئی بارش میں یہ مکان بھر بھراکر گرِ گیا،حالانکہ غنیمت رہا کہ اس دوران مکان میں کوئی نہیں تھا،ورنہ بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا،لیکن گھر کا تمام سامان میں ملبہ میں دب کر خاک ہوگیا۔ 
متاثرہ نثار احمد کی اہلیہ نور جہاں نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے نگر پالیکا دفتر میں وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت مکان کی تعمیر کے لیے فارم بھر رہے ہیں لیکن ان کا فارم پاس نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے ہو رہی بارش کی وجہ سے ہم کئی بار گھروں میں گھسے پانی کو نکالنے پر مجبور ہیں۔ نورجہاں نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر اچانک کمرے کی چھت گرِ گئی جس میں روزمرہ کی ضروریات کا سامان دب کر تباہ ہو گیا۔ متاثرہ نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت اس کے گھر کی تعمیر کروائی جائے۔ ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے بتایا کہ یہ معاملہ ابھی تک ان کے علم میں نہیں ہے۔ نوٹس لے کر ضروری کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب مسلسل بارش کے باعث تھانہ ناگل علاقہ کے کوٹہ گاوں میں کچا مکان اچانک گرِ گیا جس کے ملبے تلے دب کر ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پٹورای نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے معاوضہ دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اطلاع کے مطابق گاوں کوٹہ کی رہنے والی 55 سالہ سرَلا کی زوجہ رام کمار اپنے گھر سے سامنے کچے مکان سے اُپلے لینے گئی تھی، لیکن اسی دوران مکان زمین دوز ہوگیا،جس کے ملبے تلے دب کر سرلا کی موت ہو گئی۔ شور سن کر موقع پر پہنچے لوگوں نے سرلا کو ملبے سے نکالا اور ناگل کے سرکاری اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

گاوں تاج پور کے انتہائی غریب مزدور انتظار کا خاندان اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا جب صبح سات بجے اس کے کچے کے مکان کی چھت گرِ گئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایاگیا ہے یہ خاندان بہت غریب ہے۔ خاندان میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
وہیں سہارنپور کے متصل واقع شیخ پورہ قدیم میں ریلوے انڈر پاس میں بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک نابالغ بچہ کی موت ہو گئی۔ نابالغ نے نہانے کے لیے انڈر پاس میں بھرے پانی میں چھلانگ لگا ئی تھی۔ پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اس میں ڈوب گیا۔ اس نے تقریباً 10 منٹ تک ہاتھ پاو ¿ں مارے اور شور مچایا۔ جس کے بعد گاو ¿ں والوں نے نابالغ کو پانی سے باہر نکالا۔ لیکن تب تک نابالغ کی موت ہو چکی تھی۔ شیخ پورہ قدیم گاو ¿ں کا رہنے والا منیر (16) انڈر پاس میں بھرے پانی میں نہانے کے لیے گیا تھا۔ پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے نابالغ پانی میں ڈوب گیا۔ اس کے ساتھ گاو ¿ں کے بچے بھی نہا رہے تھے۔ لیکن منیر نے زیادہ گہرائی میں چلا۔ جس کی وجہ سے وہ ڈوبنے لگا اور ہاتھ مارنے لگا۔ دوسرے بچوں نے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔وہیں سہارنپور کی پاوں دھوئی ندی میں خان عالمپورہ کا باشندہ نوجوان شاداب موبائل ریل بنانے کے چکر میں پانی کے تیز بہاو میں بہہ گیا، جس کی تلاش کی جارہی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر