Latest News

مظفر نگر راشٹریہ لوک دل کے ضلع پنچایت رکن ارشاد کو پوکسو عدالت نے ۳۰ سال قید کی سزا سنائی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں.
راشٹریہ لوک دل کے ضلع پنچایت رکن ارشاد کو
 POCSO 
عدالت نے 30 سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کے مطابق سول لائن تھانے کے علاقہ محلہ جنک پوری کی رہائشی نوجوان خاتون نے 5 سال قبل مقدمہ درج کرایا تھا کہ محمد ارشاد جو کہ اصل گاؤں ساوتو کا رہائشی ہے، نے اسے اپنے شہر کے علاقے کوتوالی میں واقع محلہ جامعہ نگر میں اپنے گھر بلایا جہاں وہ اپنی بہن کے ہمراہ اس سے ملنے آئی اور ارشاد نے اس کا مقدمہ ختم کرنے کا لالچ دیکر عصمت دری کی۔
کیس کی سماعت
 POCSO 
ایکٹ کے جج رتیش سچدیوا کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سنے۔چنانچہ اسی متاثرہ وکیل سریندر شرما نے عدالت میں درخواست کی۔ اور سزا دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر