Latest News

مظفر نگر میں آٹھ لاکھ روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ نصف درجن ملزم گرفتار، پرنٹر اور لگژری گاڑی بھی برآمد۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر کے بڈھانہ میں 200 روپے کے جعلی نوٹ چھاپے جا رہے تھے۔   بڈھانہ پولیس اور ایس او جی نے چھاپہ مار کر 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔  جن کے قبضے سے 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بھارتی جعلی کرنسی اور کاغذ اور پرنٹر وغیرہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم کے ذریعہ جعلی کرنسی نوٹ چھاپ کر ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ 
 سب انسپکٹر روہت کمار کے مطابق مخبر سے ملی اطلاع کی بنیاد پر کرنال ہائی وے کرتھل موڑ پر مسافر خانے میں کھڑی ڈسٹر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔  انہوں نے کہا کہ گاڑی میں سوار افراد سے جعلی ہندوستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے منگیش کے بیٹے رامپال کی گاؤں ناگوا  میں تلاشی لی گئی اور 200 روپے کے جعلی نوٹوں کے کئی بنڈل برآمد ہوئے۔  گاڑی میں موجود دیگر افراد سے بھی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔  جس کے بعد دونوں سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر قصبہ کربلا روڈ پر واقع ثاقب ولد صادق کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔چھاپے کے دوران ثاقب اور نصیر  ساکن برہم پوری دہلی کے گھر میں پرنٹر لگا کر 200 روپے کے جعلی نوٹ چھاپتے ہوئے پکڑا گیا۔  جبکہ ساگر ولد شہزاد ساکنہ بدھانہ اور پروین ولد اوم پرکاش ساکنہ بڑودہ اور انوج ولد روہتاس ساکن ہیوا تھانہ چھپرولی باغپت کو بھی جعلی کرنسی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔  بتایا گیا کہ تمام 6 بدمعاشوں سے 829300 روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی جس میں 200 کے نوٹ تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر