Latest News

‏مسلمان نوجوان نے سویڈن میں تورات اور انجیل جلانے کی اجازت مانگی اور اسے اجازت مل بھی گئی، لیکن پھر کیا ہوا؟

سویڈن کے مسلمان نوجوان احمد نے پولیس کو درخواست کی کہ قرآن کریم کو جلائے جانے کے بعد وہ تورات اور انجیل کو جلانا چاہتا ہے۔ سویڈن پولیس کی طرف سے اجازت دے دی گئی اور نوجوان موقع پر پہنچ ‏گیا ہاتھ میں کتابیں تھامے ہوئے۔
میڈیا بھی بڑی تعداد میں موجود تھا کہ یہ نوجوان یہ دونوں مقدس کتابیں جلائے اور پھر یہ سارا منظر ساری دنیا دیکھے۔
تاہم عین اسی موقع پر نوجوان نے اعلان کیا کہ وہ دونوں کتابیں ہرگز نہیں جلائے گا۔ اس کا مقصد ہرگز کتابیں جلانا نہیں تھا بلکہ اجازت ‏حاصل کرنے کا مقصد دنیا کو یہ بتانا تھا کہ مقدس کتابیں جلانا ہرگز اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے بلکہ یہ توہین ہے اور لوگوں کے دل دکھانے والی بات ہے۔ 
نوٹ: دعوت کا ایک بہت خوبصورت انداز ہے کہ مسلمان محض ردعمل کا شکار نہیں ہوتے بلکہ ہر موقع پر اپنی دعوت کردار کے ذریعے پیش کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر