Latest News

کانپور میں عیدالاضحی کی نماز سڑک پر ادا کرنے پر مقدمہ، ۴۰ افراد کے خلاف ایف آئی آر، تصاویر اور ویڈیو کے ذریعہ مصلیوں کی شناخت کی کوشش۔

کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں عید الاضحی کے موقع پر سڑک پر نماز پڑھنے کے الزام میں 40 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اس میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کانپور کے جاجماؤ علاقے میں واقع عیدگاہ مسجد میں نماز پڑھنے کے دوران بعض نمازی دیر سے عیدگاہ پہنچے، جس کے سبب عیدگاہ میں جگہ ملنے کے سبب انہوں نے مبینہ طور پر سڑک پر نماز پڑھنے کا فیصلہ کیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ نمازیوں کا یہ فعل حکومتی گائیڈ لائین کے خلاف ہے جس کے وجہ سے نمازیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حکومتی گائڈ لائن کے بارے میں کئی بار اطلاع دی گئی تھی۔ذرائع کے مطاق کانپور کے جاجماؤ علاقے میں واقع عیدگاہ میں نماز پڑھنے کے لیے دیر سے پہنچنے والے نمازیوں نے مبینہ طور پر سڑک پر نماز ادا کی۔ ایف آئی آر 40 نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 186 (سرکاری ملازمین کو عوامی کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنا)، 188 (سرکاری ملازم کی طرف سے جاری کردہ حکم کی نافرمانی)، 283 (عوامی راستے یا نیویگیشن لائن میں خطرہ یا رکاوٹ) اور 341 (غلط پابندی کی سزا) کے تحت درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ تقریباً تین ماہ قبل کانپور میں عیدالفطر کے موقع پر سڑکوں پر نماز ادا کرنے پر ایک ہزار سے زیادہ نامعلوم افراد اور ایک عیدگاہ کمیٹی کے خلاف تین الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر