Latest News

کانوڑ یاترا کے پیش نظر مظفر نگر میں گئو کشی کے الزام میں ۹۰ سے زائد مسلمان جیل بھیجے گئے، انتظامیہ نے ۱۵۱ کے تحت چالان کردیا۔

مظفر نگر: عزیز الرحمٰن خاں۔
 اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہندو مذہبی تہوار کانوڑ یاترا کے پیش نظر پولیس نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ممنوعہ جانور ذبح کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی ہے جس میں ایک دن میں 90 سے زیادہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دفع 151 کے تحت چالان کر دیا گیا ہے۔ مظفر نگر کے مختلف تھانہ علاقوں میں پولیس کی کارروائی میں تقریباً 100 افراد کے خلاف گوکشی کے الزام میں کارروائی کی گئی۔ اس معاملے کو لے کر ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپتی نے بتایا کہ کانوڑ یاترا کے پیش نظر ضلع میں مبینہ طور پر گوکشی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں سے تقریباً 90 لوگوں کے خلاف دفعہ 151 کے تحت کارروائی کی گئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ضلع میں 500 'گوکشوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان سبھی لوگوں کو تھانے پر بلایا جا رہا ہے اور ان تمام لوگوں کو سخت ہدایات دی گئی ہے کہ جو لوگ یہ کاروبار کرتے ہیں یا ان میں ملوث ہیں وہ کوئی غیر قانونی کام نہ کریں، نہیں تو ان کے خلاف بڑی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق یہ خصوصی مہم کانوڑ یاترا کے پیش نظر چلائی جا رہی ہے اور جب تک کانوڑ یاترا ختم نہیں ہو جاتی، مظفر نگر پولیس مبینہ گوکشی میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر