میرٹھ ضلع کےستھلا گاؤں کے رہائشی فیروز عرف سونو (26) کو اس کے چھوٹے بھائی نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ جسےاسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ مقتول کی اہلیہ علینہ نے بتایا کہ فیروز نے اس کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی۔ بیوی کا کہنا ہے کہ اس کے بہنوئی اور سسر نے ہی اس کے شوہر کو گولی مار کر قتل کیاہے۔ سی او اور سٹیشن انچارج مقتول کی بہنوں سے واقعہ کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں، تاہم اہل خانہ فی الحال واقعے کے بارے میں کچھ نہیں بتا رہے ہیں۔ پولیس قتل کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
0 Comments