Latest News

قرآن کی بیحرمتی کا معاملہ: او آئی سی کا سویڈن کے خصوصی ایلچی کی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سویڈن کے خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے سویڈن کی حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی کی حیثیت ختم کی جارہی ہے۔ تنظیم نے بعض رکن ممالک کی جانب سے اسلامی مقدسات پر بار بار حملوں کے خلاف احتجاج کا خیر مقدم کیا۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک خود مختار فیصلے کریں، سویڈش حکام کی جانب سے قرآن پاک اور اسلامی علامتوں کے تقدس پر حملوں کی مذمت کریں اورآزادی اظہار کے بہانے ریاستوں کی جانب سے اس طرح کے ذلت آمیز اقدامات کو مسترد کریں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر