Latest News

مودی کو بھی نہیں پتہ کہ یکساں سول کوڈ کیا ہے؟، انتخابی منشور میں شامل ہونے کی وجہ سے وہ اسے نافذ کرنا چاہتے ہیں: کے رحمان خان۔

 نئی دہلی: بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کی بات کی جارہی ہے لیکن بنا کسی مسودہ یا ڈرافٹ کہ جس کا نتیجہ یہ ہورہا ہے کہ عوام میں اور خاص کر مسلم سماج میں مغالطے یا کنفیوژن پیدا ہورہے ہیں۔ یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک سیاسی ایجنڈا ہے، جس کے متعلق بی جے پی کے رہنما خود نہیں جانتے کہ یو سی سی کیا ہے اور اسے صرف مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کے لئے لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سنیئر سیاسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر رحمان خان نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے آج تک یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کا کوئی خاکہ یا ڈرافٹ تک دستیاب نہیں کرایا گیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کو خود نہیں پتہ کہ یونیفارم سول کوڈ کیا ہے۔ کے رحمان خان نے کہا کہ یکساں سول کوڈ غیر ضروری ہے۔یہ کہ آر ایس ایس کے رہنما بھی یونیفارم سول کوڈ کے مخالف تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت یونیفارم سول کوڈ کو اگلے پارلیمنٹ الیکشنز کے مد نظر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈاکٹر کے رحمان خان نے سوال کیا کہ ہندو سماج ہی میں مختلف مذہبی طریقہ کار ہیں۔کئی ٹرائبل کمیونٹیز ہیں جن کا مذہب و کلچر بلکل مختلف ہے، ان سب کا کیا ہوگا؟ ۔یونیفارم سول کوڑ کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے آر. ایس. ایس کے آقاؤوں ہی کے نظریہ کے خلاف جانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے 2024 کے پارلیمانی انتخابات قریب آرہے ہیں، بی جے پی یونیفارم سول کوڈ کو ایک ہتھکنڈے طور پر استعمال کرنا چایتی یے تاکہ وہ ووٹوں کو پولارائز کر سکے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر