کھتولی میں آر ایل ڈی کے ٹکٹ پر چیئرمین منتخب ہوئے والے حاجی شاہنواز لالو کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ محکمہ شہری ترقی نے انہیں فرضی سرٹیفکیٹ کے معاملے میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے اورحکومت نے 15 روز میں جواب طلب کیا ہے۔
میونسپل بورڈ چیئرمین حاجی شاہنواز لالو کے ذات کے سرٹیفکیٹ کو آزاد امیدوار کرشنپال سینی نے چیلنج کیا تھا، جو الیکشن میں دوسرے نمبر پر آئے تھے۔ چیئرمین نے اپنے آپ کو کلال ذات سے ظاہر کرتے ہوئے پسماندہ طبقے کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا جب کہ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ حاجی شاہنواز کا تعلق پسماندہ طبقے سے نہیں ہے بلکہ ان کا تعلق شیخ برادری سے ہے جو کہ جنرل ذمرے آتی ہے شکایت کے بعد ڈی ایم اروند ملپا بنگاری نے شکایت پر تحقیقات کی تھی۔
پسماندہ طبقات کے بہبود افسر کی جانچ میں ذات کا سرٹیفکیٹ غلط پایا گیا۔ بات لکھنؤ تک پہنچ گئی۔ محکمہ شہری ترقی نے چیئرمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔ اے ڈی ایم ایڈمنسٹریشن نریندر بہادر سنگھ نے کہا کہ اگر مقررہ وقت میں وضاحت نہیں دی گئی تو یہ سمجھا جائے گا کہ چیئرمین کے پاس اپنے جواب میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ ادھر مظفر نگر ضلعی جج نے کھٹولی چیئرمین حاجی شاہنواز کی برطرفی کے لیے دائر درخواست منظور کر لی۔ چیئرمین شاہنواز کا ذات کا سرٹیفکیٹ پہلے ہی منسوخ کیا جا چکا ہے۔ معاملے کی سماعت 2 اگست کو ہوگی۔ کھٹولی کے بلدیاتی انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہنے والے کرشنپال نے ضلع جج چوان پرکاش کی عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہنواز کو چیئرمین کے عہدے سے نااہل قرار دیا جائے۔ کرشنپال کے وکیل تیغ بہادر سینی نے کہا کہ عدالت نے دونوں فریقوں کو سننے کے بعد عرضی قبول کر لی ہے۔ اس معاملے کی سماعت کے لیے اب 2 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ چئیر مین کے خلاف کھتولی کوتوالی میں انتظامیہ کے ذریعہ دفع 420 کے تحت رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔
0 Comments