Latest News

خواتین کےبرہنہ پریڈکیس کے کلیدی ملزم کا عورتوں نے گھر جلادیا۔

امپھال: عورتوں کے ہجوم نے منی پور کے ضلع کانگپوکپی میں 4 مئی کو 2 عورتوں کی برہنہ پریڈ کرانے کے کیس کے اصل ملزم کا مکان جلادیا۔ پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

امپھال میں عورتوں کی بھیڑ نے جمعرات کی شام ہیرم ہیروداس سنگھ (میتی) کا مکان جلادیا جو ضلع تھوبال کے موضع یائری پوک میں واقع ہے۔

چیف منسٹر این بیرن سنگھ نے جو وزیر داخلہ بھی ہیں‘ میڈیا سے کہا کہ سینئر پولیس عہدیدار‘ گرفتار افراد سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں اور اس مرحلہ پر وہ تفصیلات بتانے کے موقف میں نہیں ہیں۔
منی پور نے ٹویٹ کیا کہ ریاستی پولیس مابقی خاطیوں کو جلد گرفتار کرنے کی تمام کوششیں کررہی ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس راجیو سنگھ نے میڈیا سے کہاکہ متاثرہ عورتیں اب محفوظ ہیں۔

ایک اور سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ کانگپوکپی‘ تھوبال اور دیگر متصلہ اضلاع میں خاطیوں کو پکڑنے منی پور پولیس اور دیگر سیکوریٹی فورسس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر