Latest News

عام آدمی پارٹی کے چئیر مین حاجی اکرم غیر اعلانیہ طور پر بی جے پی کے ہو گئے۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں عام آدمی پارٹی کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب ضلع مظفر نگر کے شاہ پور نگر پنچایت چیئرمین بی جے پی میں شامل ہو گئے، حالانکہ چیئرمین کی جانب سے میڈیا میں ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، لیکن جیت کے بعد سے قربتیں کچھ اور ہی بیاں کررہی ہیں۔
شاہ پور کے چیرمین حاجی اکرم نے کانوڑ روڈ پر کانوڑیوں کے استقبال کے لئے ہورڈلگایا ہے جو کہ مکمل طور پر بی جے پی کا ہے نہ کہ عام آدمی پارٹی کا ہورڈ پر مودی سے لے کر سنجیو بالیان اور بی جے پی کے ضلع صدر کی تصویریں ہیں جس سے صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حاجی اکرم پوری طرح بی جے پی کے بن چکے ہیں۔
اگرچہ حاجی اکرم کی جیت کے بعد عام آدمی پارٹی کو کافی امیدیں نظر آئیں لیکن لوک سبھا انتخابات سے پہلے AAP کی امیدوں پر پانی پھر گیا جبکہ حیران کن بات یہ ہے کہ حاجی اکرم نے AAP کے نشان پر الیکشن لڑا اور جیتنے میں کامیاب رہے بعد میں وہ بی جے پی لیڈروں سے ملاقاتیں کرتے رہے۔ خفیہ طور پر لیکن انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا کوئی اعلان کیوں نہیں کیا؟ یہ ایک سوال کے طور پر ابھر رہا ہے۔چیئرمین کا تعلق شاہ پور کے آر ایس ایس کے ایک بڑے کارکن سے بھی ہے اور ماضی میں آر ایس ایس کے اس کارکن کے ساتھ چیئرمین نے شاہ پور کے انتظامی عہدیداروں سے بھی تعارف کے سلسلے میں ملاقات کی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر