Latest News

مافیا ڈان سشیل موچھ کی ۹۰ کروڑ کی جائیداد ضبط۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں ۔
مظفرنگر پولس و انتظامیہ نے مشترکہ طور پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مافیا ڈان سشیل موچھ کی تقریباً 90 کروڑ روپے کی تمام غیر منقولہ جائیداد ضبط کرلی گئی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مافیا ڈان کے خلاف آج کی گئی اس بڑی کارروائی سے ہر طرف ہلچل مچ گئی ہے۔ منگل کو ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو سمن نے مشترکہ طور پر مافیا ڈان سشیل موچھ کے خلاف بڑی کارروائی کی اور تقریباً 90 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی گئی ہے اس بڑی کارروائی کے بارے میں، ایس ایس پی سنجیو سمن نے بتایا کہ مظفرنگر ضلع کے رتن پوری تھانہ علاقہ کے گاؤں متھیڑی کے رہائشی مافیا ڈان سشیل موچھ کے خلاف اس وقت قتل، بھتہ خوری، قتل کی کوشش، دھوکہ دہی اور غنڈہ گردی جیسے بڑے جرائم کے 49 مقدمات درج ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر