Latest News

مسلمان ایسے کسی قانون کو قبول نہیں کریں گے جو شریعت کے خلاف ہو، یکساں سول کوڈ، آئین کے آرٹیکل ۲۵ سے متصادم: مولانا ارشد مدنی۔

نئی دہلی:  2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے یونیفارم سول کوڈ یعنی یو سی سی کو لے کر تحریک بہت تیز ہے۔ لاء کمیشن نے تمام مذہبی فرقوں اور عام لوگوں سے یو سی سی پر رائے طلب کی ہے۔ اس معاملے میں جمعیۃ علماء ہند (ارشد مدنی) نے لا کمیشن کو دینے کے لیے اپنی رائے تیار کی ہے۔ جسے آج یا کل لا کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ہند نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ یکساں سول کوڈ مذہب سے متصادم ہے۔ ایسے میں لا کمیشن کو تمام مذاہب کے ذمہ داروں کو بلا کر بات کرنی چاہئے اور تال میل قائم کرنا چاہئے۔ مولانا ارشد مدنی کی جمعیت علمائے ہند لا کمیشن کو جو رائے بھیجے گی، اس کے مطابق مسلمان ایسے کسی قانون کو قبول نہیں کریں گے جو شریعت کے خلاف ہو۔ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن اپنی شریعت کے خلاف نہیں جا سکتا۔ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے تیار کردہ ایک رائے میں کہا گیا ہے کہ یکساں سول کوڈ آئین میں موجود مذہب پر عمل کرنے کی آزادی کے خلاف ہے۔ کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 25 میں شہریوں کو دی گئی مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کو سلب کرتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر