Latest News

یکسا سیل کوڈ کی مخالفت کے لیے جمیعۃ علمائے ہند نے مظفر نگر میں مساجد کے باہر چساں کیے بار کوڈ۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں جمعیت علمائے ہند کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون (یو سی سی) کے خلاف احتجاج میں مساجد کے باہر بار کوڈ چسپاں کئے گئے ہیں یو سی سی کی مخالفت کرتے ہوئے تنظیم نے لوگوں سے اپنی رائے دینے کی اپیل کی ہے۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے اپنے موبائل سے بار کوڈ اسکین کرکے اپنی رائے بھی دی ہے۔
 اس دوران تنظیم نے بار کوڈ جاری کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی رائے دیں کیونکہ فی الحال یو سی سی ملک کے لیے موزوں نہیں ہے۔ بارکوڈ کے ذریعے دی گئی رائے۔
'Reject UCC، No UCC' 
ہم UCC 
کو قبول نہیں کرتے کیونکہ یہ آئین کے خلاف ہے۔
 تنظیم کے ریاستی سکریٹری قاری ذاکر حسین کے مطابق نماز جمعہ کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی کی اپیل پر ملک کے اتحاد، امن اور سلامتی کے لئے جمعہ کے روز یوم دعا منایا گیا ۔ اور نماز کے بعد مساجد میں ملک کے اتحاد و سالمیت کے لیے دعائیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ آئین نے شریعت کے مطابق آزادی دی ہے ہم اسی شریعت کے مطابق زندگی گزاریں گے۔ اس کے علاوہ قبائلیوں کے حقوق بھی کسی نہ کسی طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہ لاء کمیشن نے یو سی سی پر رائے مانگی ہے تو ہم نے رائے بھیجی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس پر اپنی رائے دیں۔
مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے لوگوں نے بھی یو سی سی یو یو سی کے خلاف ووٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون پر عمل درآمد نہیں ہونا چاہیے۔ مقامی شہری صوفی دلنواز نے کہا کہ شریعت ہمارا قانون ہے اسلئے ہم نے یو سی سی کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ کیونکہ جو شریعت ہے وہی غالب رہے گی اور شریعت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہیے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر