Latest News

سبزیاں مہنگی ہونے پر 'میاں مسلم' کا تبصرہ کرنے پر آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج۔

گوہاٹی: آسام میں وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما کے خلاف میاں برادری کے لوگوں کے بارے میں کئے گئے ان کے تبصرے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
آسام سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اجیت کمار بھوئیاں نے وزیر اعلیٰ کے خلاف گوہاٹی کے دیسپور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی اور آسوم سمیلاگھو سنگرام پریشد نامی تنظیم نے پیر کو نوگاؤں صدر پولیس اسٹیشن میں وزیر اعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔
ایم پی بھویاں نے وزیر اعلیٰ سرما کے خلاف درج کرائی گئی شکایت میں کہا ہے کہ سرما نے ایک خاص برادری کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعلیٰ نے ایک خاص برادری کو نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ فرقہ وارانہ ریمارکس کرنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ میں سخت قانون ہے، ایسے میں ہمنتا بسوا سرما کو میاں برادری پر فرقہ وارانہ تبصرہ کرنے کا حق کس نے دیا ؟"
اسی دوران آسوم سمیالگھو سنگرام پریشد نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر کا اپنے ریمارکس میں 'میاں-آسامی' الفاظ کا استعمال سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتا ہے اور برادریوں کے درمیان تقسیم کو فروغ دیتا ہے۔
اس معاملے کو لے کر سابق ایم پی اور ترنمول کانگریس آسام یونٹ کے صدر رپن بورا نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کی اور آسام پولیس سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سرما کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر