Latest News

ہندستان سے پاکستان گئی انجو نے کہا کہ جب اسے معلوم ہوا کہ نصر اللہ پاکستانی ہے تو وہ خوشی سےجھوم اٹھی انجو اور نصر اللہ نے پاکستانی میڈیا سے کی من کی باتیں۔

رپورٹ: عزیز الرحمن خاں۔
ہندوستان سے پاکستان گئی انجو نے پاکستانی میڈیا سےانٹرویو میں کہا کہ 'میری خوشی کی انتہا نہ رہی جب مجھے پتہ چلا کہ نصر اللہ پاکستانی ہے۔ اب انجو نے پاکستان کے ایک میڈیا چینل کو انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے نصر اللہ کے ساتھ اپنے تعلقات اور ان کے بارے میں بھارت میں کیا ہو رہا ہے اس بارے میں جوابات دیے ہیں۔
 انجو نے کہا کہ جب نصر اللہ نے انہیں بتایا کہ وہ پاکستان سے ہیں تو مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی، میں بہت پرجوش ہو گئی۔ پاکستان کے بارے میں سن کر مجھے کوئی خوف محسوس نہیں ہوا۔ ہماری دوستی گہری ہوئی اور ہم فیس بک سے واٹس ایپ پر آگئے اور باتیں کرنے لگے۔ پھر ہم نے ملنے کا ارادہ کیا۔
 اس نے کہا، میں نصراللہ کے بتائے ہوئے طریقوں سے پاکستان پہنچی۔ جب انجو عرف فاطمہ سے اس کے بچوں کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ اسے بچے بہت یاد آتے ہیں۔ میں انہیں یہاں ہر حال میں لے آؤں گی، دوسری جانب انجو کے حوالے سے ملک میں ہونے والی تنقید و تبصروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی کو نہیں معلوم کہ کسی کی ذاتی زندگی میں کیا چل رہا ہے، اسی لئے بھارت میں طرح طرح کی چیزیں ہو رہی ہیں۔ میڈیا والے پہلے اپنا گھر سنبھالیں پھر کچھ بتائیں۔ انجو کی محبت اور اس کے سرحد پار کر کے پاکستان آنے کے بارے میں اس کے شوہر نصراللہ نے کہا کہ یہ سب اچانک ہوا۔ فیس بک پر دوستی کے بعد ہمارا رشتہ آہستہ آہستہ آگے بڑھا۔ اس کے بعد وہ پاکستان آنے کے لیے تیار ہوگئیں۔ دوسری جانب انجو کی شادی کے حوالے سے نصراللہ نے بتایا کہ ان کے گھر والے انجو کے ساتھ ان کی شادی کے لیے تیار تھے لیکن انہیں یقین نہیں تھا کہ انجو پاکستان آئے گی، اسے مذاق سمجھ کر۔ نصراللہ نے کہا کہ میں نے اپنی دن رات کی کوششوں اور بھاگ دوڑ کے بعد انجو کو پالیا ہے۔میں نے اسے فون پر بتایا کہ میں پاکستانی ہوں۔ انجو کو اس بات کا یقین دلانے کے لیے اس نے اپنے گھر اور باہر کی تصویریں اور ویڈیو بھیجے تھے۔ پھر اسے یقین ہو گیا۔ نصراللہ نے بتایا کہ اس نے پہلے انجو کو بتایا کہ وہ اسے پسند کرتا ہے، جس کے بعد انجو بھی اسے پسند کرنے لگی اور بات آگے بڑھ گئی۔اور آج ہم پر سکون ازدواجی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر