Latest News

بدبخت پوتے نے دادا کو قتل کر نے کے بعد باپ کو جاکر بتایا کہ میں نے تیرے باپ کو نمٹا دیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ کے موانا کے پہاڑ پور گاؤں کے رہنے والے جگت سنگھ (65) کے قتل کا ملزم پوتا ترون حال ہی میں موبائل ڈکیتی کے ایک واقعے میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔  
دادا جگت سنگھ کے قتل کے بعد جب ملزم گھر پہنچا تو اس کے کپڑے خون آلودہ تھے۔ اس کے چہرے پر کوئی پچھتاوا یا خوف نہیں تھا۔ پکڑے جانے کے بعد ملزم نے بتایا کہ اس نے گاؤں سے ہی 3500 روپے میں ایک پستول اور پانچ کارتوس خریدے تھے۔ اب پولیس کو پستول بیچنے والے کی بھی تلاش ہے۔
زمین بیچنے سے انکار پر پوتے کو اتنا غصہ آیا کہ اس نے اپنے دادا کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ بعد ازاں نڈر پوتا اپنے گھر پہنچا اور اپنے والد کو دادا کے قتل کے بارے میں بتایا۔ یہ سن کر اس کے والد کے ہوش اڑ گئے۔
 پہاڑ پور گاؤں کاجگت سنگھ۔جب سائکل آرہا تھا پیچھے سے آنے والے حملہ آور نے اس کے سر میں دو گولیاں ماریں۔ جس س اسکی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مقتول کے بھائی نے ترون کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر