Latest News

معاشی بحران سے دو چار سیما سچن کی نکلی لاٹری ، فلم میں کام کرنے کا ملا آفر۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
نونرمان سینا کے صدر امت جانی نے سیما حیدر اور سچن مینا کو اپنی آنے والی فلم میں اداکاری کی پیشکش کی ہے۔ نیپال سے پاکستان کے راستے بھارت پہنچنے والی سیما حیدر اور ان کے شوہر سچن مینا کی لاٹری نکل گئی ہے۔ کام کی تلاش میں سرگرداں سچن اور سیما حیدر کو اب فلموں میں کام کرنے کی آفرز موصول ہوئی ہے۔ ہدایت کار کا کہنا ہے کہ سیما حیدر کو ان کی فلم میں کام کرنے کے لئے لاکھوں روپے ملیں گے جس سے ان کے خاندان کی مالی حالت میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ اتر پردیش نو نرمان سینا کے صدر امت جانی نے منگل کو سیما حیدر اور سچن مینا کو اپنی آنے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ درزی کنہیا لال کے قتل پر بننے والی فلم کے ہدایت کار امیت جانی کا کہنا ہے کہ سیما حیدر اور سچن مینا کو ان کی فلم میں کام کرنے پر لاکھوں روپے ملیں گے۔ جس کی وجہ سے دونوں کے خاندانی حالات بدل جائیں گے۔ جنہیں اسوقت معاشی بحران کا سامنا گھر میں راشن اور دیگر اشیائے خوردونوش ختم ہو چکی ہیں۔ نیترپال مینا نے پولیس سے کام پر جانے کی اجازت مانگی تھی۔ جس پر کوتوال نے نیترپال اور سچن مینا اور سیما حیدر کو اتوار کو کام پر جانے کی اجازت دے دی تھی۔ لیکن سیما حیدر کیس کے بعد کوئی بھی سچن اور ان کے والد کو کام دینے کو تیار نہیں تھا۔ ایسے میں امیت جانی نے سچن اور سیما حیدر کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا اور دونوں کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر