سہارنپور کے 38 منظور شدہ مدارس پر تالے لٹک سکتے ہیں، ان مدارس نے U-DICE پورٹل پر ڈیٹا فیڈ نہیں کیا ہے۔ جس کی آخری تاریخ گزر چکی ہے۔ اب اقلیتی بہبود کے افسر نے حکومت کو مکتوب روانہ کیا ہے کہ ان مدارس کی منظوری منسوخ کر دی جائے۔ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ جلد ہی ان 38 مدارس پر بند کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ U-DICE پورٹل پر مدارس کا ڈیٹا فیڈ کرنے کی آخری تاریخ 28 جولائی 2023 تھی۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ یوپی میں ایسے سیکڑوں مدارس ہیں جنہوں نے اپنا ڈیٹا U-DICE پورٹل پر اپ لوڈ نہیں کیا ہے۔ضلع اقلیتی بہبود کے محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 562 چھوٹے بڑے مدارس ہیں۔ جن میں سے 524 مدارس نے U-DICE پورٹل پر اپنا اندراج کرایا ہے۔ جبکہ 38 ایسے تسلیم شدہ مدارس ہیں، جو ابھی تک پورٹل پر رجسٹرڈ نہیں ہوئے ہیں۔ بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر U-DICE پورٹل پر تمام تسلیم شدہ مدارس کے ڈیٹا فیڈ کرنے کی 28 جولائی آخری تاریخ تھی۔ محکمہ نے ان 38 مدارس کی منظوری منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔حکومت کی ہدایت پر یوپی کے 75 اضلاع میں U-DICE پورٹل پر تسلیم شدہ مدارس کے ڈیٹا فیڈنگ کی تاریخ، جو 28 جولائی تھی وہ ختم ہو گئی ہے۔ مدارس میں بچوں کی تعداد، وہاں کی سرگرمیاں پورٹل پر فیڈ کی جانی تھیں۔ محکمہ اقلیتی بہبود نے ضلع کے تمام 562 تسلیم شدہ مدارس کو 11 خطوط لکھے گو ¿ے ہیں۔ لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ضلع اقلیتی بہبود افسر بھرت لال گونڈ نے کہا کہ ضلع میں کل 562 تسلیم شدہ مدارس ہیں۔ ان میں سے صرف 38 مدارس نے 100 فیصد ڈیٹا فیڈ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یو ڈائس پلس کا کام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ضلع اقلیتی بہبود افسر نے کہا کہ جن مدارس کا ڈیٹا فیڈ کرنے کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ حکومت سے ان کی منظوری منسوخ کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔سہارنپور کے 12 بلاکس کے بلیاکھیڑی میں 45 مدارس میں سے 2 مدارس نے U-DICE پورٹل پر ڈیٹا فیڈ نہیں کیا ہے۔ اسی طرح دیوبند میں 57 میں 3، گنگوہ میں 53 میں سے 2، مظفرآباد میں 67 میں ایک، ناگل میں 24 سے میں ایک، نکوڑ میں 28 میں 6، نانوتہ میں 10 میں ایک، پنوارکا میں73 میں 5، رام پور منیہاران میں 9 سے ایک ، سرساوہ میں 56 میں سے 11 اور تحصیل صدر کے 82 میں سے 5 مدارس نے U-DICE پر ڈیٹا فیڈ نہیں کیا ہے۔ جبکہ سڈھولی قدیم کے سبھی 58 مدارس نے ڈیٹا فیڈ کیا ہے۔
0 Comments