Latest News

مدھیہ پردیش میں ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں تالاب میں ڈوب کر چار بچوں کی درد ناک موت، گاؤں میں مچا کہرام۔

رپورٹ: عزیز الرحمن خاں۔
مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع کے سلیمان آباد تھانے کے تحت گاؤں نائگوا کے ششی پرتاپ سنگھ (14)، سوریہ سنگھ (13 )، میانک یادو (13) اور دھرم ویر (11) گاؤں کے چاروں بچے صبح 11 بجے اپنے گھر سے نکلے۔ اہل خانہ کو دیر شام تک گھر واپس نہ آنے پر بچوں کی تلاش کی اطلاع دی گئی۔ تلاشی کے دوران چھپرا ہار میں دھرم پورہ ریزروائر کے کنارے سے بچوں کی سائیکلیں اور کپڑے ملے۔ جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاؤں والوں کی مدد سے چاروں معصوم بچوں کی لاشیں تالاب سے نکالیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چاروں بچے تالاب میں نہانے گئے تھے اور چاروں ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایس ڈی ایم پردیپ مشرا نے بتایا کہ کلکٹر ایوی پرساد کی ہدایت پر چاروں بچوں کے خاندانوں کو آخری رسومات کے طور پر 5-5 ہزار روپے اور ہر ایک مرنے والے بچے کے لواحقین کو 4-4 لاکھ روپے کی رقم دی گئی۔ آر بی سی 6-4 کے دفعات۔ آفات کی امداد کی رقم منظور کر لی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر