Latest News

باغپت میں ۱۸ سالہ نوجوان محمد انس کا موبائل کی وجہ سے قتل، تین بدمعاشوں نے چاقو کے وار سے کر کے مار ڈالا۔

مظفرنگر:عزیز الرحمن خاں۔
باغپت میں ایک 18 سالہ نوجوان کی موت کی وجہ اس کا موبائل بنا ہے نوجوان موٹر سائیکل چلانا سیکھ رہا تھا۔ تبھی موٹر سائیکل پر سوار تین لٹیرے وہاں سے گزرے جنہوں نے نوجوان انس کا موبائل چھین لیا۔ انس نے احتجاج کیا تو ملزمان نے انس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ قتل کے بعد شواہد چھپانے کے لیے قاتل موبائل کو آم کے کھیت میں لے گئے اور اسے دفن کر دیا، تاکہ پولیس ان تک نہ پہنچ سکے۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ جرم چھپتا نہیں اور پولیس کے ہاتھ قاتل تک پہنچ جاتے ہیں۔ اس معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا، آج اس واقعے کے 11 دن بعد پولیس نے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پکڑے گئے قاتل نوجوانوں کے نام اکشت اور روی ہیں جنہوں نے اپنے تیسرے ساتھی چھوٹو عرف آدتیہ کے ساتھ مل کر انس کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا۔ ایس پی باغپت ارپت وجے ورگیہ نے واقعہ کا انکشاف کرنے والی ٹیم کو 25 ہزار انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر