مظفرنگر کی اسپیشل ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سابق ایم پی قادر رانا و سابق ریاستی وزیر سعید الزماں سمیت 6 لوگوں کے خلاف الزامات طے کئے ہیں الزام ہے کہ 2004 میں ہونے والی انتخابی میٹنگ کو روکنے کے لیے آئے افسران کےکام میں خلل ڈالتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا
مظفر نگر میں 2004 میں کوتوالی شہر کے فخر شاہ چوک میں بغیر اجازت انتخابی میٹنگ کر کے افسران پر حملہ کرنے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس معاملے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے قادر رانا، سعید الزماں احسان قریشی سلیم احمد اور صادق سمیت 6 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ دو ماہ قبل سول جج سینئر ڈیویژن کورٹ کے جج میانک جیسوال نے تمام ملزمان کے خلاف دفعہ 188، 353 اور 392 کے تحت الزامات طے کیے تھے۔ ذیلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف دفاعی فریق نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا۔ جس کے بعد ذیلی عدالت میں دوبارہ سماعت کا حکم دیا گیا۔ بدھ کو اس کیس کی سماعت اسپیشل ایم پی ایم ایل اے کورٹ سول جج سینئر ڈیویژن میانک جیسوال نے کی۔ دفاع کی طرف سے بتایا گیا کہ عدالت نے سماعت کے بعد صرف آئی پی سی کی دفعہ 353 کے تحت الزامات طے کئے ہیں۔
0 Comments