پاکستان سے اپنے PUBG عاشق کے لیے چار بچوں کے ساتھ بھارت پہنچنے والی سیما حیدر 2024 میں ایم پی کا الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سیما کو این ڈی اے کی حلیف اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے کی, ریپبلکن پارٹی آف انڈیا, سے پیشکش موصول ہوئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ سیما حیدر نے یہ تجویز قبول کر لی ہے جبکہ امت جانی نے انکی نومبر میں ریلیز ہونے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے جسپر سیما نے حامی بھر لی ہے۔
کچھ دن پہلے سیما اور سچن مینا کو نوکری کی پیشکش ہوئی۔ فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کے لیے سیما کو مدعو کیا گیا تھا۔ پارٹی کے قومی نائب صدر نے بتایا کہ سیما حیدر کو پارٹی کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ سیما کو خواتین کی تنظیم کی صدر بنایا جا سکتا ہے۔ اسے بولنے کی اچھی کمان ہے۔ اس لیے انہیں پارٹی ترجمان کا عہدہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ یہ بھی کہا گیا کہ ایجنسیوں کی کلین چٹ کا ابھی انتظار ہے، اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
0 Comments