سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سوامی پرساد موریہ کے ہندوازم پر قابل اعتراض تبصرہ پر ہندو تنظیموں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ شیو سینا اور کرانتی سینا کے ریاستی جنرل سکریٹری منوج سینی نے مبینہ طور پر موریہ کو فی جوتا 1100 روپے انعام اور عوامی اعزاز کا اعلان کیا ہے اور موریہ کے خلاف سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کرنے کے لیے تحریر بھی دی گئی ہے۔
شیوسینا اور کرانتی سینا کے کارکن دوپہر کو سول لائن تھانے پہنچے۔ ریاستی جنرل سکریٹری منوج سینی نے تحریر دی۔ کہا کہ ایس پی لیڈر نے تضحیک آمیز تبصرہ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی موریہ نے ہندوؤں کی مقدس کتاب رام چرت مانس کے بارے میں بھی غلط تبصرہ کیا تھا۔ اس تبصرہ سے ہمارے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ موریہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیں۔ انہوں نے سوامی پرساد کے مظفر نگر میں داخلے کی سخت مخالفت کا بھی اعلان کیا۔
اس دوران ریاست کے نائب صدر ڈاکٹر یوگیندر شرما، ضلع انچارج امیت گپتا، انوج چودھری، دیویندر چوہان، جتیندر گوسوامی، سنجے گوئل، سنجیو ورما، سچن جوگی، شینکی شرما، شیلیندر شرما، راجیندر تایل، راجن ورما موجود تھے۔
دوسری جانب آل انڈیا ہندو کرانتی دل نے بھی احتجاج کرتے ہوئے کوتوالی میں تحریر دی ہے۔
0 Comments